خیبر ایجنسی :افغانستان میں انڈیا نے 65کونسل خانے کھولے ہیںجو پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ڈاکٹر نورالحق قادری
افغانستان ہمارا برادر ملک ہے مگر بدقسمتی سے اب انڈیا کے ہاتھوں کھیلا جارہا ہے۔افغانستان میں پاکستان کے خلاف فاٹا کے قبائل کے عمائدین کے نام سے جو جرگے منعقد ہوئے تھے ۔وہ دونوں جرگے نام نہاد جرگے تھے، فاٹا کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے جمرود کمپلکس میں منعقد ہ جرگہ سے مقررین کا خطاب
اتوار 16 جولائی 2017 19:11
(جاری ہے)
جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے فاٹا کے عمائدین کا کہناتھا کہ چند دنوں قبل افغانستان میں فاٹا کے قبائلی عمائدین کے نام پر نام نہاد جرگے منعقد کئے گئے تھے۔
جس میں نام نہاد قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔اور پاکستان کے خلاف ناکام سازش کی ۔ان کا کہناتھا کہ اج ہم نے فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں کے سرکردہ عمائدین پر مشتمل امن گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے۔جس میں جنوبی وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک فاٹا کے تمام قبائلی علاقوںکے سرکردہ عمائدین نے شرکت کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف سازشوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔اور انڈیا نے افغانستان میں 65کونسل خانے کھول رکھے ہیں جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسرائیل نے بھی کونسل خانے کھول رکھنے ہیں۔جو کہ وہ بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ افغانستان ہمارا برادر مسلم ملک ہے اور افغانستان کے دونوں اطراف ایک ہی قبیلے کے لوگ رہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں پاک افغان باڈر کا بخوبی علم ہے اورقیام پاکستان سے لیکر اب تک اس میں کوئی مسئلہ نہیں بنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے قبائل پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں انڈیا اور اسرائیل کی مداخلت فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اگر پاکستان پر حملہ کیاگیا تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گیمزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.