اٹھمقام میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ،4 جوان ڈوب کرشہید ایک کا جسد خاکی نکال لیا گیا ،تین کی تلا ش جاری ،پاک فوج نے بھارتی فوجکو بھرپور جواب دیا ،آئی ایس پی آر

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وادی نیلم کے علاقے اٹھمقام میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس سی4 جوان ڈوب کرشہید ہوگئے ،ایک کا جسد خاکی نکال لیا گیا جبکہ تین کی تلا ش جاری ہے ،پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں اٹھمقام پر بھارتی فورسز نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ سے گاڑی دریا میں جا گری جس سے گاڑی میں سوار4جوان ڈوب کر شہید ہو گئے ،ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ تین کی تلاش جاری ہے ۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ۔