اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں کچھ انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کچھ استعفے کا،دو اڑھائی سال قبل ان لوگوں نے اسمبلیوں میں استعفے دئیے اور اسپیکر کو کہا گیا کہ یہ منظوری کے لیے نہیںبعد میں وہی ہوا کہ گھٹنوں کے پل معافیاں مانگتے ہوئے واپس آئے اب یہی لوگ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیںوزارت عظمی نواز شریف کو ان لوگوں نے نہیں دی بلکہ عوام نے دی ہے، پہلے عدالتوں سے خود تو فارغ ہو کر دکھائیںکوئی شخص استعفے کا مطالبہ نہیں کر سکتا نواز شریف ہر امتحان سے سرخ رو ہونگے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں کچھ انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کچھ استعفے کا۔دو اڑھائی سال قبل ان لوگوں نے اسمبلیوں میں استعفے دئیے اور اسپیکر کو کہا گیا کہ یہ منظوری کے لیے نہیںبعد میں وہی ہوا کہ گھٹنوں کے پل معافیاں مانگتے ہوئے واپس آئے اب یہی لوگ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیںوزارت عظمی نواز شریف کو ان لوگوں نے نہیں دی بلکہ عوام نے دی ہے۔

پہلے عدالتوں سے خود تو فارغ ہو کر دکھائیںکوئی شخص استعفے کا مطالبہ نہیں کر سکتا نواز شریف ہر امتحان سے سرخ رو ہونگے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع ،بجلی و پانی خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ ہائوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن صاحب میرے استاد ہیں ان کیساتھ ذیادہ عرصہ گزارا ہوتا تو شاید مجھ پر بھی ان کا اثر ہو جاتالیکن مجھے تربیت دی گئی ہے کہ اساتذہ کا اخترام کرنا چاہیے بیرونی طاقتیں گوادر اور سی پیک پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے،نواز شریف نے پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائے گا،بیرونی طاقتیں پاکستان کو اپنے دباو میں رکھنا چاہتی ہیں،دہشت گردی کے سپانسر بین الاقوامی کاروبار بن چکا ہے،ہماری قربانیاں دہشت گردی کیخلاف بنی نو انسان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں،دہشت گر دی کے خلاف دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں،جو ہم پر الزام لگاتے ہیں دہشت گردی کیخلاف وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات اور مسائل بیان کئے جس پر مسلم لیگی وزراء نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، چودھری ارشد وڑائچ، میئر توحید اخترچودھری ، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،ڈویژنل صدر مسلم یوتھ ونگ محمد فاروق گھمن، نائب صدر مسلم لیگ ن شیخ ناصر، جنرل سیکرٹری کاشف نیاز،جائنٹ سیکرٹری مرزا اکرم اور خواجہ ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے نامزد کردہ شاہ زیب انصاری کو مسلم لیگ ن سٹی سیالکوٹ کے نائب صدر کا نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی منشور کے مطابق عوامی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤئے کار لائیں گے ۔

محمد منشاء اللہ بٹ نے پولنگ ایجنٹ ٹریننگ کے کامیاب انعقاد ہر ملک عدیل تھیم کو بھی تعریفی سرئیٹیفیکیٹ دیا ۔