نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ فیصل رانجھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 15:09

نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ فیصل رانجھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کی تشکیل  کے بعد سے ہی ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی تھی جسے جے آئی ٹی کی جانب سے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کے بعد مزید تقویت ملی۔ سیاسی جماعتوں نے بارہا نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا لیکن نواز شریف اپنے موقف سے ٹس سے مس نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا کارکن فیصل رانجھا نے وزیر اعظم نواز شریف کو دنیائے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر سے تشبیہہ دے دی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل رانجھا نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کے راجر فیڈرر ہیں۔ جو شدید دباؤ میں بھی جیتنے کا راستہ نکال لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ نواز شریف کے مخالفین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن پھر بھی وہ عوامی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل رانجھا کو سوشل میڈیا پر ایک سرگرم کارکن تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :