سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کل تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 جولائی 2017 13:50

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق آج کی سماعت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے والیوم 10اور وزیر اعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے دئے گئے بیانات پر بات ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تین رکنی بنچ کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے۔ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا۔ جس پر بنچ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ وضاحت دیں ہم سننے کو تیار ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ میں عدالت میں تحریری وضاحت جمع کرواؤں گا۔ جس پر سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :