یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہم نصابی فورم کا نام ریاض شاد ہم نصابی فورم رکھ دیا

منگل 18 جولائی 2017 16:29

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہم نصابی فورم کا نام ریاض شاد ہم نصابی فورم رکھ دیا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض احمد شاد (مرحوم) کا شمار ملک کے عظیم شعرا ،ادیب ،دانشور اور اساتذہ میں ہوتا تھا، جنہوں نے اپنی ساری زندگی طلبہ وطالبات کی تعلیم و تربیت اور علم وادب کو فروغ دینے کے لئے وقف کر دی تھی اور ریاض احمد شاد کا نام یونیورسٹی آف سرگودھا کے اساتذہ کے ماتھے کا جھومر بھی ہے۔ علمی، ادبی اور سماجی حلقوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :