حج تربیتی پروگرام برائے خواتین جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں23جولائی کوہوگا

منگل 18 جولائی 2017 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں حج تربیتی پروگرام برائے خواتین23جولائی کو منعقد ہوگاجس میں رکن صوبائی اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی مناسک حج پر خصوصی لیکچردیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق میں تربیتی پروگرام میں خواتین حجاج کو احرام باندھنے ، وقوف منی ومزدلفہ، سعی صفا ومروہ، بوسہ حجراسود، طواف کعبہ،رمی جمرات، زیارات مقامات مقدسہ سمیت دیگر مناسک حج اورروضہ رسول ؐ پر حاضری کے آ داب سکھائے جائیں گے۔ارکان حج کی ادائیگی کے دوران خواتین کودرپیش آنے والے مسائل پر تفصیل شرعی رہنمائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :