نون لیگ کے اراکین نے جے آئی ٹی کی توہین کی اورجے آئی ٹی کے خلاف باتیں کیں ،نواز شریف نے اپنے وزرا سے بھی لندن فلیٹس کے بارے میں جھوٹ بولا ، یقین ہے نواز شریف اپنے عہدے سے جلد نااہل قرار دیئے جائیں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہوگا

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی میڈیاسے گفتگو

منگل 18 جولائی 2017 22:36

نون لیگ کے اراکین نے جے آئی ٹی کی توہین کی اورجے آئی ٹی کے خلاف باتیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ نون لیگ کے اراکین نے جے آئی ٹی کی توہین کی اورجے آئی ٹی کے خلاف باتیں کیں۔ نواز شریف نے جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے وزرا سے بھی لندن فلیٹس کے بارے میں جھوٹ بولا۔لیکن آخر شریف خاندان نے فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ ہمارے لیئے مقدم ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ یقین ہے نواز شریف اپنے عہدے سے جلد نااہل قرار دیئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہوگا۔