وزیراعلی سندھ سے ڈی ایچ اے کی ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے رہائشیوں کے وفد کی ملاقات

منگل 18 جولائی 2017 22:56

وزیراعلی سندھ سے ڈی ایچ اے کی ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے رہائشیوں کے وفد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی ایچ اے کی ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے رہائشیوں کے ایک وفد نے وزیر اعلی ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں شرف الدین میمن، زاہد حسین، نجیب ولی، اعجاز نبی وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے اس موقع پر ڈی ایچ اے کے علائقے سے متعلق درپیش مسائل مثلاگزری پل کے نیچے اور گزری سے کلفٹن کی جانب جانے والی سڑک سے تجاوزات کو ختم کرنے، واٹر بورڈ کی طرف سے واٹر ٹینکرز پر کوئی اسٹیکر لگانے جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی سندھ نے وفد کو ان کے تمام تر جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وہ ڈی ایچ اے کے لیے ڈیسالینیشن پلانٹ لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وفد کی جانب سے پنجاب کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی میں زیاہ شکایت پر کلفٹن کنٹونمنٹ کے ساتھ ان مسائل کو اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :