افغانستان میں 40 سال سے جاری شورش دہشت گردی کی وجہ ہے ،ْافغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ،ْ پاکستان
افغانستان میں امن اور مفاہمت کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا ،ْ بھارت کی جانب سے رواں برس جنگ بندی کی 580 بار خلاف ورزیاں ہوئیں جس میںدرجنوں شہری شہید ہوئے ،ْبھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ہیں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی کام نہیں کر نے دیا جارہاہے ،ْفلسطین پر ہماری پالیسی واضح ہے، ہم ایک آزاد فلسطین کے حامی ہیں ،ْنفیس زکریا کی بریفنگ
جمعرات 20 جولائی 2017 17:44
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ کشمیر میں 138 کشمیری زخمی ہوئے ،ْ 54 نوجوانوں کو بھارتی افواج نے گرفتار بھی کرلیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں جبکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی کام نہیں کرنے دے رہا۔
انہوںنے کہاکہ پہلے بھی کہا ہے کہ بھارت ہمارے خلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، کل بھوشن جادیو کے اعترافات میں بھی اس نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور دہشت گردوں کی مالی امداد کا اعتراف کیا جبکہ احسان اللہ احسان کے رضاکارانہ بیان میں میں افغانستان سے بھارت کے دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا بھی ثبوت ملا۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اوریہی پاکستان کے فائدے میں ہے ،ْ تین ہزار سے زائد اسکالرشپ افغانستان طلبا کو دی گئی ہیں۔ نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ،ْافغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں لہٰذا پاکستان، افغانستان میں امن اور مفاہمت کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔نفیس زکریا نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے کئی رہنما افغانستان میں مارے جا چکے ہیں جبکہ امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے ،ْانہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 50 کروڑ امریکی ڈالر کی مدد سے افغانستان میں صحت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔نفیس زکریا نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان میں پالیسی کی تبدیلی کے لیے نظرثانی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ پالیسی سامنے آنے پر ہی اٴْس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ ہم پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا، امریکی سینیٹرز نے اپنے بیانات میں بھی یہ بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین پر ہماری پالیسی واضح ہے، ہم ایک آزاد فلسطین کے حامی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایران پاکستان سرحد پر شرپسند بالخصوص منشیات اسمگلر مسلسل مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں، پاک ایران بارڈ کمیشن کا اجلاس اعلیٰ سطح پر ہوا جس میں تمام سرحدی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.