خوش اسلوبی سے پاناما کیس کی کارروائی ختم ہوئی ،ْ

کیس کا فیصلہ یہ 3 رکنی بینچ ہی کرے گا ،ْ سلمان اکرم راجہ

جمعہ 21 جولائی 2017 14:34

خوش اسلوبی سے پاناما کیس کی کارروائی ختم ہوئی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خوش اسلوبی سے پاناما کیس کی کارروائی ختم ہوئی۔پاناما کیس کا فیصلہ یہ 3 رکنی بینچ ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت بہت خوبصورتی سے اختتام کو پہنچی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز معززججزصاحبان کو کچھ غلط فہمیاں ہوئیں جودورکردیں،فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اب جو بھی ہو۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف صاحب کا جو بھی موقف تھا وہ سامنے آگیا ،ْ اس لیے انہیں نہیں بلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :