مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکہ اور چین کی ثالثی قبول کرلینی چاہئے
بھارت کو یہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں کو استعمال کرنا چاہئے کشمیر کامسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے ، سابق بھارتی وزیر فاروق عبداللہ
جمعہ 21 جولائی 2017 15:34
(جاری ہے)
فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی کو اسلام آباد کے ساتھ کشمیر کا تنازعہ طے کرنے کے لئے امریکہ اور چین کی ثالثی قبول کرلینی چاہئے تا کہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے، فاروق عبداللہ کے مطابق دنیا بھر میں بھارت کے اتحادیوں کی تعداد کافی ہے جو کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے ثالثی میں مدد دے سکتے ہیں۔
فاروق عبد اللہ نے مزید کہا کہ بھارت کو اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کو استعمال کرنا چاہئے،امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔یاد رہے کہ فاروق عبد اللہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اب ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر کی بڑی اپوزیشن پارٹی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.