Live Updates

مریم نواز شریف کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونے والا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 15:29

مریم نواز شریف کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونے والا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کر کے آج فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ اگر جعلسازی ثابت ہو گئی اور دستاویزات کو جھوٹا قرار دے دیا گیا تو مریم نواز کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔

خاور گھمن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی ، اس کے دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز رہے ہیں۔ عدالت نے خواجہ حارث سے اس سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے اعتراف کیا۔ جعلسازی کے معاملے میں بھی آج کی سماعت میں تینوں ججز نے کہا کہ یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان دستاویزات میں ردو بدل کی گئی ہیں اور یہ جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر سلمان اکرم راجہ نے دفاعی دلائل دئے لیکن ان کے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا۔ جسٹس عظمت سعید نے ایڈشنل اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ جعلسازی کی کیا سزا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ دستاویزات میں جعلسازی کی سزا سات سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دستاویزات کی جعلسازی ثابت ہو گئی تو مریم نواز مجرم ٹھہریں گی اور اس طرح ان کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔ خاور گھمن نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات