خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد طارق مسعود خان نے ہیماٹالوجی میں پی ایچ ڈی کر لی

جمعہ 21 جولائی 2017 19:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنز( آئی بی ایم ایس) کے شعبہ ہیماٹالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر محمد طارق مسعود خان اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدارقراردے دیئے گئے ہیں۔انکی تحقیق کا موضوع خون کی بیماری ہیموفیلیا سے متعلق تھا۔ انھوں نے یہ تحقیق آئی بی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جواداحمد ، پروفیسر ڈاکٹر عا بد سہیل تاج اور ڈاکٹر عرشی ناز کی نگرانی میںکی ہے۔

مقالے کے ایکسٹرنل ریویوربرطانیہ کی آکسفورڈ اور شیفیلڈ یونیورسٹیوں کے پروفیسر ڈریوپروون اور پروفیسر عینی گڈا یوتھے جبکہ اندرون ملک سے انکی تھیسس کی پڑتال لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سانئسز(ایل یو ایم ایچ ایس) جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے کی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ تحقیق میں متعلقہ بیماری سے درپیش کئی مسائل اور انکے حل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر طارق مسعود کا تعلق قبائلی علاقہ جات کی باجوڑ ایجنسی سے ہے اوروہ کے ایم یو آئی بی ایم ایس کے دوسرے سکالر ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس کامیابی کے بعد صوبہ خیبر پختو نخواہ میں امراض خون کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ انھوں نے اپنی تحقیق ہیموفیلیا کے مریضوں کے نام کرتے ہوئے طب کے شعبے بالخصوص ہیموفیلیا میں اپنی مذید تحقیق جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

متعلقہ عنوان :