ایم پی اے شاہ حسین خان الائی کی گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات

علاقائی مسائل سے اگاہ کیا

جمعہ 21 جولائی 2017 20:57

ایم پی اے شاہ حسین خان الائی کی گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) رکن صوبائی اسمبلی شاہ حسین خان الائی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور علاقے کے عوام کودرپیش بعض مسائل سے آگاہ کیااور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے اس موقع پرعلاقے کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #

متعلقہ عنوان :