عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال
آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا ، شیخ رشید احمد کی خصوصی شرکت کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے جا رہی ہے،مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے،تحریک انصاف کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، عمران خان
جمعہ 21 جولائی 2017 22:47
(جاری ہے)
پارٹی قیادت نے چیئرمین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکانات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میںوزیر اعظم کے ضد پر مبنی رویے اور اسکے ملکی سیاست، پارلیمان اور جمہوریت پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور وزیر اعظم اور انکے خاندان کے جرائم کیخلاف قومی اتفاق رائے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی رستہ باقی نہیں۔وزیر اعظم ازخود منصب خالی کرتے ہیں یا سزا کے بعد عہدہ چھوڑتے ہیں خود انہیں فیصلہ کرنا ہے۔اجلاس مین اس عزم کا اظہار متفقہ طور پر کیاگیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نااہلی سے بچنا ناممکن ہے۔ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے کو ہے۔ مجھے نیا پاکستان بنتا نظرآرہا ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم جشن منائے گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.