محکمہ تعلیم ،مختلف کیڈرکے 93اساتذہ کی گریڈ 16میں ترقی

ہفتہ 22 جولائی 2017 11:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پرصوبے کی5 اضلاع میں مختلف کیڈرز کے 93اساتذہ کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ان اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر ترقی کی گئی ہے جبکہ ایک سکینڈر ی سکول ٹیچر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے، محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق 36 سی ٹی کو سینئر سی ٹی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، اسی طرح 11ڈی ایم کو سینئر ڈی ایم ،13اے ٹی کو سینئراے ٹی، 17پی ای ٹی کو سینئرپی ای ٹی اور 16ٹی ٹی کو سینئرٹی ٹی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے،جن اضلاع میں اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے ان میں دیرلوئر، ملاکنڈ، چترال، شانگلہ اور دیراپر شامل ہے، حال ہی میں ہونے والی ڈی پی سی کے بعد محکمہ کی طرف سے صوبہ بھر میں اساتذہ کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر دیرلوئرمیں ایک ایس ایس ٹی بائیوکمیسٹری کوبھرتی کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :