امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں،
پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں ، دہشتگردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے ،معاشی اشارئیے بہتری کی جانب گامزن ہیں ، سی پیک پاکستان نہیں پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا ، بدلتے ہوئے معاشی اتحاد میں علاقائی جڑائو ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت امریکی بزنس کمیونٹی پاکستان کی بہتر معاشی صورتحال سے مطمئن ہے، امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں،صدر پوٹو میک ایکسچینج کیتھرین موس
ہفتہ 22 جولائی 2017 11:56
(جاری ہے)
پوٹومیک بزنس فورم کے ظہرانے میں امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں لہذا ملٹی نیشنل فرمز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں ، جس کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی کافی بہتر ہوئی ہے، ان کارروائیوں کے باعث پاکستان کے معاشی اشاریئے بھی مثبت سمت میں گامزن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں نہیں پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا ، بدلتے ہوئے معاشی اتحاد میں علاقائی جڑائو ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ اس موقع پر صدر پوٹو میک ایکسچینج کیتھرین موس نے ظہرانے میں شرکت کرنے پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بزنس کمیونٹی پاکستان کی بہتر معاشی صورتحال سے مطمئن ہے، اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.