کے ایم یو کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کل ہوگا

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے کل اتوار کو منعقد ہوگی۔ ایٹا انٹری ٹیسٹ کیلئے کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف اکیڈمکس اینڈ ایڈمشن کی جانب سے طلبہ کی سہولت کی خاطر ہدایات جاری کردی گئی ہیں ‘ ان ہدایات میں کہاگیاہے کہ رول نمبر سلپ کے بغیر کسی بھی امیدوار کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ پر تازہ پاسپورٹ سائز تصویر لازماً چیسپا کرنا ہوگی‘ ایڈمٹ کارڈ پرتصور نہ ہونے کی صور ت میں امیدواران کو ٹسٹ سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

طلباء وطالبات کوان کے وسیع تر مفاد میں کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون،موبائل گھڑی،لیپ ٹاپ،کتب،زیورات اور دیگر الیکٹرانک اور قیمتی اشیاء ساتھ لانے سے سختی سے منع کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے امیدواران کو اپنے متعلقہ سنٹرز میں صبح 6 بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔صبح8:30بجے کے بعد ٹیسٹ سنٹرز کے گیٹ بند کر دیئے جائیں گے جس کے بعد کسی بھی امیدوار کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائینٹرلازماً لانے کی ہدایت کے علاوہ والدین کو ٹیسٹ کے دن سڑکوں پرگاڑیاں کھڑی کرنے کے بجائے بچوں کو لانے اور لے جانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ کو ترجیح دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ جب کہ امیدواران کو ٹیسٹ کے دن کسی بھی مشکل کی صورت میں پریشان ہونے کی بجائے سٹیج یا پھر انٹری پوائینٹس پرقائم ہیلپنگ ڈیسک پر موجود متعلقہ سٹاف سے رابطہ کرنے کے لیئے کہا گیا ہے ۔

ڈائریکٹریٹ آف اکیڈیمک اور ایڈمشن کی جانب سے سنٹرز اور رول نمبرز کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل کالج کرکٹ گرائونڈ بالمقابل ارنم ہسپتال پشاورمیںرول نمبر1 ہزار سے 6624 تک امیدواران ٹیسٹ میں شریک ہوں گے جب کہ اسلامیہ کالجیٹ سکول گرائونڈ پشاورمیںرول نمبر6625 تا 18180،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد رول نمبر20001 تا 24990، گراسی گرائونڈ سیدوشریف سوات رول نمبر 30001 تا36750 اور یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان میںرول نمبر 40001 تا43147 امیدواران شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :