ہوم اکنامکس کالج نے ایف ایس سی سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)پشاور یونیورسٹی نے کالج آف ہوم اکنامکس میں ایف ایس سی (پری میڈیکل ) سلف فنانس سیشن کے تحت 2017-18ء کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا‘ داخلہ فارم 31جولائی تک کالج میں دستیاب ہوںگے‘ جبکہ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ بھی 31جولائی مقرر کی گئی ہے‘حفظ قرآن ٹیسٹ 2اگست کو ہوگا ‘ میرٹ لسٹ 4اگست کو اویزاں کی جائیگی‘جس سے داخلے 7اگست کو ہونگے‘ ویٹنگ لسٹ 9اگست کو جاری ہوگی‘ اور اس لسٹ سے داخلے 10اگست کو ہونگے۔