ڈاکٹر محمد طارق مسعود خان نے ہیماٹالوجی میں پی ایچ ڈی کرلی

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے شعبہ ہیماٹالوجی میں پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر محمدطارق مسعود خان ے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی‘ ان کی تحقیق کا موضوع خون کی بیماری ہیموفیلیاسے متعلق تھا‘انہوں نے یہ تحقیق آئی بی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد ‘ پروفیسر ڈاکٹر عابد سہیل تاج اور ڈاکٹر عرشی ناز کی نگرانی میں کی ہے‘ مقالے کے ایکسٹرنل ایگزامنیر برطانیہ کی آکسفورڈ اور شیفلڈ یونیورسٹیوں کے پروفیسر ڈریون پروون اورپروفیسر عینی گڈایوتھے‘ جبکہ اندرون ملک سے ان کے تھیسز کی پڑتال لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر اکرم دین اجن نے کی‘ مذکورہ تحقیق میں متعلقہ بیماری سے درپیش کئے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :