نئے وزیراعظم کاآپشن دور تک زیرغور نہیں،کٹھ پتلیوں کوعوام پہچانتی ہے،خواجہ آصف
ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم نااہل ہونگے،پارٹی میں کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے،چوہدری نثارسے اختلاف ذاتی معاملہ ہے،نوازشریف نے حساب دے دیاکرپشن کاکوئی الزام نہیں،عمران خان کوبھی تینوں اداروں،کرکٹ اور والد کی کمائی کاحساب دیناہوگا۔وزیردفاع کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 18:51
(جاری ہے)
نوازشریف کی طرح عمران خان بھی اپنے والد کی کرپشن کاحساب دیں۔عمران کی تلاشی کی باری اب شروع ہوئی ہے۔اب ساری بات سامنے آرہی ہے۔عمران خان کااحتساب شروع ہواتو 20سال پرانا بھی ریکارڈ نہیں مل رہا۔
عمران خان 80،90کی دہائی میں ملک سے باہر مقیم تھے ،میرے خلاف 10ارب کادعویٰ کیاہواہے۔جاؤ عدالت میں اور میرے خلاف جودعویٰ کیاہے اس کی پیروی کرو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کومطلقہ بیویاں کروڑوں روپے بھیجتی ہیں۔حساب دیں مطلقہ بیویاں تونان نفقہ مانگتی ہیں۔عمران خان کوخیرات اور فطروں کے پیسوں کابھی حساب دیناہوگا۔یہ بھی حساب مانگا جائیگا کہ 3ادارے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال تو نہیں ہورہے؟خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم خیراتی ادارہ ہے۔عمران شوکت خانم یانمل اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔سیاسی پارٹی کوکتنی فنڈنگ کی جاتی ہے؟سیاست بڑابے رحم پیشہ ہے۔یہاں تولوگ کپڑے اتارلیتے ہیں۔7ملین ڈالرزکوت کاپیسا مسقط اور فرانس میں انویسٹ کیاحساب دیناہوگا۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے اپناکالا دھن سفید کیا۔ نوازشریف کی بیٹی، داماد بیٹے سب حساب دینے کیلئے پیش ہوئے۔وہ تو لوگوں کوخیرات کرتاہے۔ تمہیں لوگوں کے پیسے کاحساب دیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام کیلئے انصاف کے تقاضے یکساں ہیں۔عمران خان ڈبل شاہ ہے۔حالات نے یہ سچ ثابت کردیاہے۔عمران خان کورقم ورثے میں ملی ہے تو والد کی جائیداد کابھی حساب دے۔کہ والد کی کتنی کمائی تھی؟عمران خان کوکرکٹ میں زیادہ کمائی ہوناشروع ہوئی توکھیلنا کیوں بند کردیا۔عمران خان نے گھرکاقرضہ کیسے اداکیایہ بھی آہستہ آہستہ پتاچل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کاآپشن دور دور تک زیرغور نہیں۔ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم ناا ہل ہونگے،جوکٹھ پتلیاں ہیں ان کوعوام پہچانتی ہے۔پارٹی میں اگر کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.