عمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی کیونکہ آئین و قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیئے‘عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ابھی آنا ہے اس لیے سب کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
ہفتہ 22 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی واضح سی بات ہے کہ ہم عمران خان پر کوئی الزام نہیں لگا رہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیئے اور جس طرح ہمیں تلاشی دینے اور منی ٹریل جمع کرانے کا کہتے تھے عمران خان کو بھی چاہیئے کہ اپنی تلاشی دیں اور اپنی منی ٹریل عدالت میں جمع کرائیں۔
ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں اور نہ ہی کسی کرپشن کا تعلق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ثابت کیا جا سکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ایک نامکمل اور متعصب رپورٹ پیش کی اور ہمیں قوی امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو رد کرے گی اور ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی۔ ملک کے وزیراعظم محمد نواز شریف ہی رہیں گے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آئینی اور قانونی طور پر اپنے تعصب کی وجہ سے رد ہو جانی چاہیئے اور کورٹ سے بھی ہمیں یہی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف 20کروڑ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے عوام کے ووٹ ہی لینے پڑیں گے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرح عوامی خدمت کرنا پڑے گی، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا پڑے گا، سڑکوں کے جال بچھانا پڑیں گے، ہسپتال بنانا پڑیں گے اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے مکمل کرنے پڑیں گے صرف زبانی کلامی باتوں سے نہ تو حکومتیں جاتی ہیں اور نہ ہی وزیراعظم تبدیل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم محمد نواز شریف اعتماد کھو چکے ہیں تو پارلیمنٹ سے عدم اعتماد کی تحریک لائیں سب واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ابھی آنا ہے اس لیے سب کو اس فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.