7500 اور 25 ہزار والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی

اتوار 23 جولائی 2017 14:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام7500 اور 25 ہزار والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست بروز منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

7500 والے انعامی بانڈ کی مجموعی طور پر 71 ویں جبکہ 25 ہزار والے بانڈز کی مجموعی طور پر 22 ویں قرعہ اندازی ہوگی۔ 7500 والے بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور 9300 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 25 ہزار روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :