وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ودیگرکے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2024 15:43

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاہیلی کاپٹر حادثے میں  ایرانی صدر ودیگرکے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنےہیلی کاپٹر حادثےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی تعزیتی پیغام انہوں نے کہاکہ افسوسناک حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا،خیر پختونخوا حکومت سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔