بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 20 مئی 2024 21:00

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو افسران تعینات کرنے کی ہدایات کی اور کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کیا جائے۔

ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے گا۔پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کردیا۔فیصلے کا مقصد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔