عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگانے سے شریف فیملی کا دامن صاف نہیں ہو سکتا ‘عبدالعلیم خان
قوم حقائق جان چکی ہیں ،حواریوں اور درباریوں کا منفی پراپیگنڈہ ضائع جائے گا ‘پارٹی کارکنوں سے گفتگو
اتوار 23 جولائی 2017 18:10
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹ کر غیرملکی بینکوں میں بھرنے اور جائیدادیں بنانے والے نواز خاندان نے ہمیشہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جبکہ عمران خان نے کوئی سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود شوکت خانم ہسپتال سمیت فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کئے،قوم آج بھی ان کی دیانتداری کا دم بھرتی اور بے پناہ اعتماد کرتی ہے،واضح فرق یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کیساتھ کمائی گئی دولت بھی پاکستان منتقل کی جبکہ نواز خاندان نے عوام کا خون چوس کر بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاناما کیس میں پکڑی جانے والی چوری کا قوم کے محسن کی کمائی سے موازنہ کرنے والے عوام کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، نواز خاندان کے جعلی اکاؤنٹ اور دستاویزات،ریکارڈ ٹمپرنگ کے ثبوت چیخ چیخ کر کرپشن کی داستانیں سنارہے ہیں،کبھی 45ملین کی منی ٹریل کو تکنیکی غلطی،کبھی نواز شریف کو بینک اکاؤنٹ میں غلطی سے سی ای او لکھے جانے کے بے تکے جواز پیش کئے جارہے ہیں،روز ان کی کرپشن کی نئی داستان سامنے آتی ہے، کس کس پر پردہ ڈالیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے فلاحی منصوبوں کیلئے حاصل ہونے والے فنڈز کا شفاف استعمال کرتے ہوئے خود کو صادق اور امین ثابت کیا،ملکی خزانے کی امانت میں خیانت کرنے والوں کیخلاف احتساب کا نعرہ لگانے پر ان کی ذات پر حملے شروع کردیئے گئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد رنگ لا چکی ہے اور اب احتساب اور کرپشن کے خاتمے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.