وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کردی

لاہور واقعہ کے بعد سیاسی معاملات پر گفتگو کرنا میرے لئے مشکل ہے، افسوسناک واقعہ کے بعد سیاسی یہ مناسب نہیں، بہت سے معاملات مسئلے ایسے ہیں جو چھپے ہوئے نہیں، جس معاملے پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں اسے منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں، گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گزارے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 18:01

وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور دھماکے کے باعث اپنی پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور واقعہ کے بعد سیاسی معاملات پر گفتگو کرنا میرے لئے مشکل ہے، افسوسناک واقع کے بعد سیاسی گفتگو مناسب نہیں، بہت سے معاملات مسئلے ایسے ہیں جو چھپے ہوئے نہیں، جس معاملے پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں اسے منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں، گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گزارے۔

پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گزارے، بہت سے معاملات اور مسئلے ایسے ہیں جوچھپے ہوئے نہیں، آج بھی میری صحت اچھی نہیں ہے، لاہور دھماکے پر پولیس انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، ابھی تک کنفرم نہیں ہو سکا کہ یہ دہشت گردی ہے یا کوئی حادثہ، دھماکے میں پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں، لاہور دھماکے میں اب تک 14افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، دھماکے سے متعلق رپورٹس ابھی تک آ رہی ہیں، لاہور واقعہ کے بعد سیاسی معاملات پر گفتگو کرنا میرے لئے مشکل ہے، افسوسناک واقعے کے بعد سیاسی گفتگو مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کی خرابی کے باوجود آج نیوز کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے، جس معاملے پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں اسے منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں۔