وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں دھماکہ کے باعث سیاسی معاملات پر اظہار خیال کے لئے بلائی گئی پریس کانفرنس ملتوی کر دی
کئی معاملات پر اظہار خیال کرنا تھا لیکن اس واقعہ کے بعد ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر بات کروں، ہماری تمام توجہ شہداء و زخمیوں کے خاندانوں کی طرف مرکوز ہونی چاہئے، صحافی اس حوالے سے کم سے کم قیاس آرائی کریں کہ میں نے کیا کہنا ہے، چوہدری نثار علی خان
پیر 24 جولائی 2017 19:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد ہماری تمام توجہ شہداء و زخمیوں کے خاندانوں کی طرف مرکوز ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والے سانحہ سے میرے کرب میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے کم سے کم قیاس آرائی کریں کہ میں نے کیا کہنا ہے۔
انہوں نے معذرت کی کہ لاہور کے سانحہ کی وجہ سے جس ایشو پر انہیں بات کرنا تھی، اسے ملتوی کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گذرے، صرف صحت کے حوالے سے نہیں بلکہ کئی اور معاملات اور مسائل کی وجہ سے بھی وہ کرب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری صحت ابھی بھی درست نہیں لیکن میں نے سوچا کہ خود کو بھی اس کرب سے نکالوں اور میڈیا کو بھی، اس لئے ایک بجے ہی پنجاب ہائوس آ گیا تھا اور انتظار میں تھا کہ پانچ بجے صحافیوں سے بات چیت کروں گا لیکن کچھ دیر پہلے لاہور سے افسوسناک خبریں آنا شروع ہو گئیں۔ ابتدائی رپورٹس مختلف تھیں اور ان میں کسی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں تھی لیکن شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی جان کا چلے جانا بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پولیس اہلکار بھی اس واقعہ میں شہید ہوئے ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ساری توجہ اپنی ذمہ داریوں پر مرکوز ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر میں بہت سی چیزیں دیکھتا رہا، جس ایشو پر بات کرنا تھی اسے ملتوی کر رہا ہوں۔ میں نے کیا کہنا ہے اس حوالے سے قیاس آرائی کم سے کم کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.