سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت

پیر 24 جولائی 2017 19:48

سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مذمتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے قاتل وحشی درندے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کچل دیا جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :