ْترکی نے پاکستانی مریضوں کیلئے جگر کی پیوند کاری بارے سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کردی
وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پاکستان کے ساتھ ترکی کے خصوصی تعلقات ہیں، اسی لیے پاکستان کے پیوند کاری کروانے والے مریضوں کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا ہے ، سربراہ ترک وفد
منگل 25 جولائی 2017 18:58
(جاری ہے)
ترک وفد کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ترکی کے خصوصی تعلقات ہیں اسی لیے پاکستان کے پیوند کاری کروانے والے مریضوں کے لیے ترکی نے خصوصی پیکیج تیار کیا ہے اور ہم پاکستانی مریضوں کے لیے خصوصی پیکج دے رہے ہیں۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوندکاری کروانے والے مریضوں کو اپریشن کے بعد بھی زندگی بھر علاج معالجہ اور مشاورت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ملاقا ت کے دوران اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ ترکی میں جگرکی پیوندکاری کروانے کے خواہاں مریضوں کا جائزہ لینے کے لیے ملک بھرمیں خصوصی جائزہ مراکز بنائے جائیں گے۔ دونوں ممالک کی طرف سے پاکستانی مریضوں کو خصوصی ویزا کی سہولیات بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے وفد نے ملک میں جگر کی پیوند کاری کے اپریشنز کی سہولیات کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کی استعداد سازی کی پیشکش بھی کی۔ قبل ازیں وزارت قومی صحت کی ڈائریکٹر انسٹیٹیوشن ڈاکٹر رضیہ صفدر نے ایک بریفنگ دی اور وفد کو پاکستان میں جگرکی پیوندکاری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال اور مریضو ں کو درپیش چیلنجز بارے بتایا۔ انہوں نے جگر کی پیوندکاری کے شعبہ میں طلب کو پورا کرنے کے لیے اشتراک کار کی ضرورت بارے بھی بریف کیا۔مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.