فیصل آباد:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن نے میٹرک امتحانات2017ء کا اعلان کردیا

کامیابی کا تناسب 77,94فیصد رہا ،طالبات بازی لے گئیں امتحانات میں 150955 امیدواروں نے حصہ لیا ، 117659امیدواروں نے کامیابی حاصل کی

منگل 25 جولائی 2017 19:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کا اعلان کردیا گیا، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 77,94فیصد رہا ہے ، جبکہ طالبات بازی لے گئیںامتحانات میں 150955 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 117659امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ‘آن لائن کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن فیصل آباد کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی حکمران جماعت کے ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ جبکہ دیگر ممبران ایم پی ایز الیا س انصاری،ظفر اقبال ناگرہ،فقیر حسین ڈوگر،فاطمہ فریحہ،نجمہ افضل اوردیگرنے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں میڈلز اورانعامات تقسیم کئے ہیں اعلان کیمطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میںپہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات ماریہ یونس اور مریم زاہرہ نے 1090 جبکہ دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ رضیہ سعید نے 1087 نمبر حاصل کئے‘ اس طرح مذکورہ طالبہ مریم اشرف 1085 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی‘ واضح رہے کہ لیبارٹری گرلز ہائی سکول زرعی یونیورسٹی کی طالبہ مائرہ یونس اور چناب گرلز کالج جھنگ کی مریم زہرہ نے برابر 1090نمبر لیکر پہلی ‘چناب گرلز کالج جھنگ کی طالبہ رقزہ سعید نے 1087نمبر لیکر دوسری جبکہ سٹی گرلز ہائی سکول فیصل آبادکی طالبہ مریم اشرف‘ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فیصل آباد کے طالب علم زوہیب قریشی اور ڈویژنل پبلک سکول کے ہی سعد امجد نے برابر 1085نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی سائنس گروپ گرلز میں مائرہ یونس اورمریم زہرہ نے 1040نمبر کیساتھ پہلی ‘رقزہ سعید نے 1087نمبر لیکر دوسری اورمریم اشرف نے 1085نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن لی ‘سائنس گروپ بوائز میں ڈویژنل پبلک سکول کے زوہیب قریشی اور سد امجد نے برابر 1085نمبر لیکر پہلی ‘چناب کالج جھنگ کے محمد حمزہ بلوچ نے 1084نمبر کیساتھ دوسری اور اسی کالج کے محمد وقاص شوکتنے 1083نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ‘جنرل گروپ گرلز میں غزالی پائلٹ سکول جھنگ کی علینہ فاطمہ 1057نمبرز کیساتھ اول ‘ریمز کیمرج سسٹم مصطفی آباد سرگودھا روڈ کی عروج اقبال 1036نمبرز کیساتھ دوئم ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1سمندری کی سحرش اور غزالی پائلٹ سکول جھنگ کی زینب جبار برابر 1031نمبرز کیساتھ سوئم رہی ‘جنرل گروپ بوائز میں الائیڈ سکول میلاد روڈ کے مدنی شریف نے 1017نمبر ز کیساتھ پہلی ‘حرا پبلک سکول آفیسر کالونی نمبر2مدینہ ٹائون کے محمد زین نے 984نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول 84ج ب کے حافظ محمد زید نے 975نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن لی ‘گزشتہ سالوں کی طرح پرائیویٹ سکولز کے طلبہ چھائے رہے اور سائنس و جنرل گروپ کی مجموعی پندرہ سے تیرہ پوزیشنز نجی سکولز نے جبکہ صرف دو پوزیشنز سرکاری سکول حاصل کرسکے ‘امتحان کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ‘امتحان کے نتائجآج ایجوکیشن بورڈ کی ویب سائٹ WWW.bisedfsd.edu.pkپر بھی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ 800240پر امیدوار کا رول نمبر ایس ایم ایس کرنے سے بھی رزلٹ معلوم کیا جاسکتا ہے �

(جاری ہے)