لاہور،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سپلمنٹری امتحانات 8 ستمبر کو ہونگے

منگل 25 جولائی 2017 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سپلمنٹری امتحانات 8 ستمبر کو ہونگے اس سلسلے میں لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء وطالبات سے سپلمنٹری امتحانات کے داخلے بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی ہیںداخلہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے سپلمنٹری امتحانات کے امیدوارسنگل فیس کے ساتھ 8 اگست ،ڈبل فیس کے ساتھ 15 اگست اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 اگست تک اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :