نیب کو ختم کر نے کا بل کرپشن چھپانے اور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر نے کی کوشش ہے،حافظ نعیم الرحمن
بد قسمتی سے حکمرانوں نے ہمیشہ کرپشن کا تحفظ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک اور قومی ادارے تباہ و برباد ہو ئے، گفتگو
منگل 25 جولائی 2017 23:16
(جاری ہے)
رشوت اور کرپشن کروڑوں اور اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی نیب کو ختم کر نے کی کوششیں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ۔
جماعت اسلامی حکومت کی ان کوششوں اور آئین و قانون کے خلاف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی اور آئینی و قانونی سطح پر بھی جدو جہد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ادارہ مختلف اداروں میں بلیک میلنگ کے لیے مداخلت کرتا ہے جو اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے لیکن اس کی کرپشن کے خلاف کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ سندھ میں اینٹی کرپشن کا ادارہ محض کرپشن پھیلانے کا ذریعہ ہے اس کا کا م محض بلیک میلنگ کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ نیب کا بد دیانت اور کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل بہت زیادہ مثالی نہیں ہے اور یہ بات بھی سامنے ہے کہ نیب نے بہت سے بااثر افراد کے معاملے میں تساہل اور جان بوجھ کر صرف نظر کیا ہے بلکہ سندھ حکومت جس طرح کرپشن کی سر پرستی کررہی ہے اس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں آنے والے معاملات اس قدر شرمناک ہیں جس کوکوئی بھی معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا کجا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کچھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل دوپارٹیوں نے جس طرح عوام کے خزانے کو لوٹا ہے اس کی مثال نہیں ملتی صاف ظاہر ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنے کچھ افراد کے پکڑے جانے پر تشویش ہے جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور اب باقی لوگوں کے خلاف کاروائی کا ڈر ہے ۔ نیب کے خلاف حکومت کا اقدام محض اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.