آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن وفد کی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدسے ملاقات
جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی گھنائونی سازش ہے معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے پنجاب پولیس سکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقوں میں سکولوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے، وفد سے گفتگو پرائیویٹ سکولز میں سیکورٹی اقدامات بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو، حکومت کو تمام پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرے، ادیب جاودانی
منگل 25 جولائی 2017 23:25
(جاری ہے)
لیکن دہشت گرد بہت تربیت یافتہ ہوتے ہیں، ان کا مقابلہ پرائیویٹ سکولوں کے سکیورٹی گارڈ نہیں کر سکتے۔ حکومت کو تمام پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔
ادیب جاودانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کے بعد جو اقدامات کیے جاتے ہیں وہ دہشت گردوں کے حملوں سے پہلے کرنے چاہئیں۔ادیب جاودانی نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس ملازم کے لواحقین کو تو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اگر دہشت گرد پرائیویٹ سکولوں کے کسی سکیورٹی گارڈ کو شہید کر دیں تو اس کے لواحقین کو بھی حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے چاہئیں۔ادیب جاودانی نے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی کے تمام انتظامات پرائیویٹ سکولوں پر ڈال دئیے ہیں اگر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور شہری انفرادی طور پر اپنی جان و مال کے تحفظ کے خود پابند ہیں تو پھر حکومت کا سکیورٹی اداروں پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرنے کا کیا جواز بنتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی کی تمام ذمہ داری پرائیویٹ سکولوں پر ڈال دی ہے جبکہ سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں کو منظم بنائے جو صرف ’’دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع ہی نہ دیں بلکہ انہیں کسی کارروائی سے قبل گرفتار بھی کریں‘‘۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ادیب جاودانی اور اُن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔شہید پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور دیگر افراد کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم اپنے بہادر سپوتوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے اور جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی گھنائونی سازش ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقوں میں سکولوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ سکولوں کو جو سکیورٹی پلان فراہم کیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر اس پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخصکی یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف سکولوں کا دورہ کریں گی اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری حکم نامہ ماننے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کے مطابق تعلیمی اداروں کی مکمل سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ادیب جاودانی سے کہا کہ جن پرائیویٹ سکولوں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے ان کے نام ہمیں بھجوائیں ہم ان کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.