اسلامی یونیورسٹی میںفری آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 25 جولائی 2017 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں جامعہ کے ملازمین و طلباء کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے ہزار سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔ جامعہ کے میل کیمپس میں منعقدہ شفاء آئی ٹرسٹ اور جامعہ کے میڈیکل سنٹرکے اشتراک سے ہونے والے اس کیمپ کا افتتاح قائمقام صدر جامعہ ڈاکٹر محمد بشیر خان اور نائب صدر جامعہ ڈاکٹر محمد منیر نے کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں اعلیٰ عہدیدران نے اس موقع پر آنکھوں کا معائنہ بھی کرایا۔ ڈاکٹر محمد بشیر خان نے اس موقع پر جامعہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ان کی ٹیم کو کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کو تواتر سے جاری رہنا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں آنکھ کی صحت بارے آگاہی نشستوں کا اجراء ضروری ہے ۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویہ اور چشمے بھی فراہم کیے گئے۔