اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری گھروں میں پانی کی سپلائی لائنوں ،بجلی اور گیس کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی
منگل 25 جولائی 2017 23:26
(جاری ہے)
اسلام آباد کے سرکاری گھروں اور رہائشی سیکٹروں کے مکینوں نے پانی کے حصول کے لیے غیر قانونی موٹر یں نصب کر رکھی ہیں جس سے دیگر لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پٹرتا ہے اس لیے ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔
یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ایک حکم کے ذریعے دی ہے جس کی سماعت ان کی عدالت میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2507/2017 کے تحت 21.07.2017 کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ فیصلہ دیا۔ عدالت میں سی ڈی اے کی طرف سے متعلقہ افسران پیش ہوئے تاہم سرکاری گھروں سے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کے لیے اسٹیٹ آفس کی طرف سے کوئی ذمہ دار افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریش محمد یاسر پیر زادہ کے علاوہ بورڈ کے تمام ممبران کو اس اہم مسئلے میں شامل کیا جائے تاکہ پلاننگ ،انجینئرنگ اور اسٹیٹ کے شعبوں کے باہمی رابطے کے ساتھ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ عدالت نے چیف ایگزیکٹو ،واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایکسین اور جنرل مینجر کی سطح کے افسر کو نامزد کریں تاکہ نا صرف پانی بلکہ گیس اور بجلی کے بھی غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جا سکے۔ دریں اثناء سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)نے معزز عدالت کی طرف سے دیئے جانے والے احکامات کو سراہتے ہوئے فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسلام آباد میں پانی کی کمی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔ ادارے کے مطابق اسلام آباد میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز اور واٹر پمپس کے علاوہ غیر قانونی طور پر پانی کی پائپ لائنوں کے ساتھ موٹریں لگاکر زیادہ پانی حاصل کرنے سے نہ صرف دیگر لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ اس سے پانی کی کمی کے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سی ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت کے حکم پر ایک بھر پور اور موئثر آپریشن کرنے کے لیے نہ صرف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی بلکہ موئثر مانیٹرنگ کا بھی نظا م بنایا جائے گا تاکہ لوگ دوبارہ غیر قانونی طریقے سے پانی حاصل نہ کر سکیں۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے غیر قانونی کنکشنز اور موٹروں کی تنصیب کے حوالے سے سی ڈی اے کے میونسپل بائی لاز کی روشنی میں غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے ساتھ ایسی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائے گا تاکہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کو مساوی بنیاد پر پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.