کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا سندھ احتساب بل کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیا رکرنے اور عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن کے ارکان کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا سندھ احتساب بل پر ہمارے تحفظات ہیں، صوبائی اسمبلی اس حوالے سے قانون سازی نہیں کر سکتی ہے، آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت وفاقی قانون کے متوازی کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا،د سردار احمد سندھ احتساب بل کو ہم نے مسترد کر دیا ہے، سندھ احتساب کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اگرچہ سندھ اسمبلی کی 6رکنی کمیٹی ہو گی لیکن حتمی فیصلہ اسپیکر کرے گا، فیصل علی سبزواری
بدھ 26 جولائی 2017 20:44
(جاری ہے)
آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت وفاقی قانون کے متوازی کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2010ئ میں آئین کی کنکرنٹ لسٹ ختم ہو گئی تھی۔ 2010ئ سے 2017 تک عدالتوں نے قومی احتساب آرڈی ننس 1999ئ کے تحت فیصلے دیئے۔
عدالتیں اسی قانون کو تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن پر وفاقی حکومت نے دستخط کیے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی بھی وفاقی حکومت کرسکتی ہے۔ نندکمار نے کہا کہ سندھ احتساب بل آئین کے آرٹیکل 143 کی خلاف ورزی ہے۔ کرپٹ وزرائ اور ارکان اسمبلی کو بچانے کے لیے یہ قانون منظور کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا گیا ہے۔ فیصل علی سبزواری نے کہا کہ سندھ احتساب بل کو ہم نے مسترد کر دیا ہے۔ سندھ احتساب کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اگرچہ سندھ اسمبلی کی 6رکنی کمیٹی ہو گی لیکن حتمی فیصلہ اسپیکر کرے گا۔ اسپیکر غیر جانب دار کہاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کوئی آفاقی ادارہ نہیں ہے لیکن اس کی وجہ سے وزرائ اور افسران جعلی بھرتیاں کرتے ہوئے اور کرپشن کرتے ہوئے خوف زدہ ہوتے تھے۔ ہم نے نیب آرڈی ننس میں ترامیم کے لیے قومی اسمبلی میں اپنی تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ احتساب بل کی منظوری سے کرپٹ لوگ جشن منائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.