وفاقی حکومت صحافیوںکے مسائل کو ترجح بنیادوں پر حل کررہی ہے ، ورکروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے جو ادارے اپنے ورکروں کو تنخواہیں نہیں دیتے انہیں ہم پابند کریں گے کہ وہ ورکروںکو تنخواہیں بروقت اداکریں ، پی ایف یو جے اورآر آئی یو جے دستور کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ اخبارات کو جاری ہونے والے اشتہارات کو ورکروں کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے گا ، آئی ٹی این ای میں جو کیسنز زیر التواء میں انہیں جلدازجلد نمٹایا جائیگا ،کچھ لوگ محض افواہیں پھیلا کر اپنا گزربسر کررہے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی پی ایف یو جے (دستور) کے صدر نوازرضا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 22:14

وفاقی حکومت صحافیوںکے مسائل کو ترجح بنیادوں پر حل کررہی ہے ، ورکروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت صحافیوںکے مسائل کو ترجح بنیادوں پر حل کررہی ہے ، ورکروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے جو ادارے اپنے ورکروں کو تنخواہیں نہیں دیتے انہیں ہم پابند کریں گے کہ وہ ورکروںکو تنخواہیں بروقت اداکریں ، پی ایف یو جے اورآر آئی یو جے دستور کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ اخبارات کو جاری ہونے والے اشتہارات کو ورکروں کی تنخوائوں سے مشروط کیا جائے گا ، آئی ٹی این ای میں جو کیسنز زیر التواء میں انہیں جلدازجلد نمٹایا جائے گا، اے ٹی وی کے ورکروں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،کچھ لوگ محض افوائیں پھیلا کر اپنا گزربسر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نوازرضا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پر پی آئی او سلیم بیگ اوروزارت اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے ، وفد میں آر آئی یو جے دستور کے صدر مظہر اقبال ،سینئر نائب صدر ناصرمیر، جنرل سیکرٹری خاورنوازراجہ ، فنانس سیکرٹری نعیم اللہ خان ، سینئرممبر چوہدری نثار بھی شامل تھے ، پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کے وفد نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صحافیوں کے مسائل کو ترجح بنیادوں پر حل کریں گے ،پی ایف یو جے اور آرآئی یو جے دستور کی جانب سے جو تجویز دی گئیں ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں ،جو ادارے اپنے ورکروں کو تنخواہیں نہیں دیتے ان کی فہرستیں تیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :