وزیراعظم نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے،سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا
نوازشریف تاحیات نااہل،نوازشریف کوفوری عہدہ چھوڑنے کاحکم،نوازشریف،سپریم کورٹ نے نیب نوازشریف، کیپٹن(ر) صفدر، مریم نواز اور اسحاق ڈارکیخلاف 6 مہینوں میں ریفرنس دائر کرنے کاحکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 12:08
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیر اعظم کے بچوں اور ان کے داماد سمیت خودوزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ عدات نے فوری طور پر نواز شریف کو اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے رینجرز اوع پولیس کی بھاری نفری کو سپریم کورٹ کے اطراف میں تعینات کیا گیا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ گذشتہ ایک سال سے زیر سماعت تھا جس کا آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے ساٹھ روز ہ تحقیقات کے بعد 10جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچے اپنی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کی مالک ہیں۔ اور ان کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات جعلی ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایف زیڈ ای کمپنی کے چئیرمین ہیں۔ جے آئی ٹی کی اس حتمی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے جسٹس اعجاز ا کی سربراہی میں فریقین کے دلائل سنے اور دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے21جولائی کو پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.