ساہیوال ،انسداد دہشت گردی عدالت نے ادا کارہ انعم شہزادی پر تیزاب ڈالنے والے دو دوستوں کو 27،27سال قید سخت اور جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 28 جولائی 2017 16:19

ساہیوال ،انسداد دہشت گردی عدالت نے ادا کارہ انعم شہزادی پر تیزاب ڈالنے ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ایک ماڈل اور ادا کارہ انعم شہزادی پر تیزاب ڈالنے کے مقدمہ میں دو ملزموں فہد لودھی اور تنویر احمد کو 27-27سال قید سخت ،گیارہ ،گیار ہ لاکھ روپے جرمانہ اور 2-2لاکھ روپے دمان کی سزا کا حکم سنایا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی جبکہ 2-2لاکھ روپے دمان کی ادائیگی ہر صورت ادا کرنی ہوگی ۔

عدالت نے تیسرے ملزم زوہیب کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ اثتغاثہ کے مطابق 25جولائی 2016کو جب چک 9-134ایل سے ماڈل ادا کارہ انعم شہزادی اپنے کزن کے ہمراہ لاہور جانے کے لیے موٹر سائیکل پر بیرون اڈا لاریا ں ساہیوال آ رہی تھی تو ملزموں نے تیزاب ڈال دیا کیونکہ انعم شہزادی نے ملزم فہد لودھی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا اس رنجش پر ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تیزاب ڈال کر ماڈل اداکارہ انعم شہزادی کا چہر ہ جھلس دیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے 336بی، 337ایف 3ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا تھا ۔ ملزموں کو عدالت نے 336بی کے جرم میں 14سال قید سخت اور 10-10لاکھ روپے جرمانہ ،7دہشت گردی ایکٹ کے تحت 10-10سال قید سخت اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 337ایف 3میں 3-3سال قید سخت اور 2-2لاکھ روپے دمان کی سزائوں کا حکم سنایاہے ۔

متعلقہ عنوان :