پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کر سکا۔ دلچسپ رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 13:16

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی منتخب وزیراعظم  اپنی مدت پوری نہ کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی بھی منتخب وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا۔ آج بھی پاکستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو سب سے زیادہ مدت تک وزارت عظمٰی کے منصب پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وزیراعظم لیاقت علی خان لگ بھگ4 سال اور 2 ماہ تک وزارت عظمی کے عہدے پرفائر رہے۔

جس کے بعد طویل مدت تک وزارت عظمٰی پر فائر رہنے والے دوسرے وزیر اعظم نواز شریف ہیں جو 4 سال ایک ماہ 23 دن تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ اور جنہیں گذشتہ روز 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا۔ وزارت عظمی کے عہدے پر زیادہ دیر تک فائز رہنے والے تیسرے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہیں۔ جو 4 سال ایک ماہ اور ایک دن وزیراعظم رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے منتخب وزرائے اعظم اور ان کا انجام تاریخ کے آئینہ میں درج ذیل ہے۔


 1۔ لیاقت علی خان ( ان کو قتل کر دیا گیا)
 2۔ خواجہ ناظم الدین( ان کو برطرف کیا گیا)
 3۔ محمد علی بوگرہ (ان سےزبردستی استعفٰی لیا گیا)
 4۔ چودھری محمد علی ( ان سے استعفٰی لیا گیا)
 5۔ حسین شہید سہروردی ۔( مستعفی ہوئے)
 6۔ آئی آئی چندریگر (مستعفی ہوئے)
 7۔ فیروز خان نون(ان کا تختہ الٹ دیا گیا)
 8۔ ذوالفقار علی بھٹو ( ان کا تختہ الٹ کر پھانسی دے دی گئی)
 9۔

محمد خان جونیجو (ان کو برطرف کیا گیا)
 10۔ بے نظیر بھٹو ( ان کو برطرف کیا گیا)
 11۔ نواز شریف( ان کو برطرف کر کے بحال کیا گیا اور پھر زبردستی استعفٰی لیا گیا)
 12۔ بے نظیر بھٹو ( ان کو برطرف کیا گیا اور بعد ازاں ان کا قتل ہوا )
 13۔ نواز شریف (ان کا ختہ اُلٹا کر جلا وطن کیا گیا)
 14۔ ظفراللہ جمالی (ان سے استعفٰی لیا گیا)
 15۔ یوسف رضا گیلانی ( ان کو عدالتی حکم پر برطرف کیا گیا)
 16- راجہ پرویز اشرف( ان کو عدالتی حکم پر برطرف کیا گیا)
 17۔ نواز شریف ( عدالتی حکم پر نا اہل قرار دیا گیا )

متعلقہ عنوان :