وزیراعظم کی نااہلی،ایف بی آر محصولات کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی،رپورٹ

اتوار 30 جولائی 2017 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی اور سیاسی درجہ حرارت کے بڑھنے سے پاکستان کی مالیاتی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ ایف بی آر موجودہ مالی سال کے دوران4013 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ گزشتہ مالی سال میں کم سطح کی بنیاد تھی جہاں پر ٹیکس محصولات کے اعداد وشمار3360 ارب روپے رہے تھے،نیچے کی جانب3521ارب روپے کا ٹیکس محصولات ہدف حاصل کرنے کی بجائے ایف بی آر کا ٹیکس محصول گزشتہ مالی سال میں3360 ارب روپے رہا جو30جون2017ء کو ختم ہوا۔اگر ایف بی آر اپنے ٹیکس وصولی کا ہدف کم نہیں کرتی تو پھر ٹیکس حکام کو اضافی ٹیکس اقدامات کرنے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :