Live Updates

عمران خان عدالتی مفرور، پہلے خودکو عدالتوں سے کلیئر کرائیں پھر کسی کی جانب انگلی اٹھائیں، حاجی میر علی

پریڈ گراونڈ میں کوئی نئی بات نہیں کی بس پگڑیاں ہی اچھالیں، آصف زاردری نے جس طرح بے بنیاد الزامات پرطویل جیل کاٹی اس پر ہر باشعور پاکستانی انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے

منگل 1 اگست 2017 23:30

عمران خان عدالتی مفرور، پہلے خودکو عدالتوں سے کلیئر کرائیں پھر کسی ..
ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان خود عدالتوں سے مفرور ملزم ہیں انھیں چاہیے کہ وہ پہلے خودکو عدالتوں سے کلیئر کرائیں پھر کسی کی جانب انگلی اٹھائیں انہوں نے پریڈ گراونڈ میں کوئی نئی بات نہیں کی بس پگڑیاں ہی اچھالیں ہیں انہوں نے کہا ہم خودکہتے ہیں کہ سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے ہمارے قائد سابق صدر آصف زاردری نے جس طرح بے بنیاد الزامات پرطویل جیل کاٹی اس پر ہر باشعور پاکستانی انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے انہوں نے مزید سعدرفیق کی طرف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے متعلق ریمارکس پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعدرفیق کو چاہیے کر ہوش میں رئیں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی سے جفت منانے کی کوشش نہ کریں مسلم لیگ ن کو چال بازی چالاقی ضد اور ہٹ دہرمی کی سزاملی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداریکاموقف تھا کہ پارلیمنٹ کوبااختیار بنائیں مگر مسلم لیگ ن ناخیر حربے استعمال کرتی رہی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت پسند سیاستدان ہیں اور چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ ہی بااختیار ہو سعدرفیق آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر کررہے ہیں مگر بھول رہے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے نواز شریف کس طرح عدالتی نظام کا شرمناک استعمال کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کہ گونوازگو ریلی نوازشریف کے اقتدار کا باعث بنی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک قوم اور جمہوریت کے لیے خدمات پاکستان کی سیاست کا قابل فخر بات ہیں انہوں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستانی سیاست کے لیے مرد بحران ہیں جہنوں نے ہرقسم کی انتقامی کاروائیوں برادشت کرکے ملک میں جمہوریت کرکے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اپناکراد ادا کیا انکی بہترین خدمات کی بدولت آج پی پی پی مقبولیت سفر رواں داوں ہے جلد ہونیوالے عام انتخابات میں پی پی پی شانہ کامیابیاں حاصل کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :