پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداءکو کبھی نہیں بھولے گی- دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 2 اگست 2017 12:44

پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداءکو کبھی نہیں بھولے ..
 راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداءاور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایبٹ آباد میں 2روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس کے پہلے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سمیت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائرجرنیلوں نے شرکت کی، آرمی چیف نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے جب کہ بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداءاور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ آرمی چیف کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اورسرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی کاوشیں جاری رہیں گی جبکہ محفوظ سرحد کوبھی یقینی بنائے گی۔آرمی چیف جنرل قمرباوجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی خدمات اورقربانیوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ قوم کے دفاع اورمضبوطی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداءکو کبھی نہیں بھولے ..