عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت معطل، قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

بدھ 2 اگست 2017 23:40

عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت معطل، قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ مانگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی قائداورپارٹی سینئرلیڈرشپ کے خلاف سنگین الزامات عائدکرنے پررکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزپی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کوشوکازنوٹس جاری کردیا،پی ٹی آئی نے مؤقف اختیارکیاکہ عائشہ گلالئی نے پارٹی قائدعمران خان اورپارٹی کے سینئررہنماؤں کے خلاف غلط توہین آمیززبان کااستعمال کیااورالزامات عائدکئے ۔

آرٹیکل63کے تحت عائشہ گلالئی سے رکن قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی ہے ۔عائشہ گلالئی نے ایم این اے کی حیثیت سے پارٹی کی ساکھ کونقصان پہنچایا،پارٹی امیدوارکوووٹ نہ دیکرآپ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔آپ وزارت عظمیٰ کے لئے پارٹی کے نامزدامیدوارکووٹ دینے کی پابندتھیں آپ نے ن لیگ خیبرپختونخواہ کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔