عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں ،ْخواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے ،ْمعاملے کو حل ہونا چاہیے ،ْ بلاول
پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کی اور کبھی بھی الزامات کی سیاست نہیں کرتی، آئندہ بھی الزامات کی سیاست نہیں کریں گے نواز شریف الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہیے ،ْ 2018 کے انتخابات میں پتا چلے گا کہ عوام (ن) لیگ کو مسترد کرتے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو
اتوار 6 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے تاہم عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات سنجیدہ ہیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاست میں الزامات برا رجحان ہے اور یہ کسی کے لئے بھی سود مند نہیں، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے بری مثال قائم ہورہی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کے تحت ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ کوئی احتساب سے بالاتر نہ ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پتا چلے گا کہ عوام (ن) لیگ کو مسترد کرتے ہیں تاہم اس سے پہلے شہباز شریف کو معلوم ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ہزیمت ہوگی اس لیے وہ بھاگ گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب تک منصوبہ ہے کہ آئندہ الیکشن تنہا لڑیں گے اور کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ،ْمیں انتخابی اتحاد نہیں چاہتا اور آزادانہ الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔ 2018 کے الیکشن میں عوام (ن) لیگ کومسترد کریں گے جب کہ مجھ سے 2018 کا الیکشن چترال سے لڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کے بھرپور کرداراداکرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں نوجوانوں کیلئے بھی پروگرام بنائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.