سرگودھا یونیورسٹی یومِ آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی ،ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری

پیر 7 اگست 2017 14:58

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان ہمارا ملک ہے جس کی حفاظت کرنا چند افراد یا اداروں کی نہیں بلکہ من حیث القوم ہم سب کا فرض ہے ،یونیورسٹی آف سرگودھا حسبِ روایت رواںسال بھی وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی ہدایت پر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی ونگ کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام میںکیا، اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کا شمار پاکستان کے اُن بہترین اداروں میں ہوتا ہے جس کی سکیورٹی انتہائی منظم اور چاک وچوبند ہے جس کا کریڈٹ ہمارے گارڈز کو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ادارے کی سکیورٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے جس کیلئے ہم نے ادارے میں جدید خصوصی آلات نصب کر دئیے ہیں ،ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اس موقع پر یونیورسٹی چیف سیکورٹی آفیسر نذر عباس کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :