5780 سکالر بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے ایچ ای سی سے وظائف حاصل کرچکے

07 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے وطن واپس آچکے ہیں،رپورٹ

پیر 7 اگست 2017 16:18

5780 سکالر بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے ایچ ای سی سے وظائف حاصل کرچکے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان کے 5780سکالرز ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کے حصول کے لیے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے محتلف پروگرامز کے تحت وظائف حاصل کرچکے ہیںجبکہ 3807 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے وطن واپس آچکے ہیں۔حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے 2003ء سے اپنے مختلف غیر ملکی وظائف پروگرامز کے تحت پاکستانی طلباء کو مختلف سطح کے تعلیمی وظائف دیتا آرہا ہے۔

اس سلسلے میں ایچ ای ای سی آسٹریلیا ، آسٹریا، بیلاروس ، بیلجیم، کینڈا ، چین، کیوبا، ڈنمارک، جرمنی ، ہانگ کانگ، ہنگری، اٹلی، ملائشیا، نیدرلینڈ، نیو زی لینڈ، جنوبی کوریا ، سپین، سویڈن ، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ بھیجوا چکا ہے۔

(جاری ہے)

میرٹ کی فہرستیں قابلیت ٹیسٹ اور تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر بنتی ہیں۔ شارٹ لسٹ ہونے والے طلباء کو انٹرویو سے قبل داخلہ فارم یا تسلیمی مراسلہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

امیدواروں کا حتمی انتخاب غیر ملکی پروفیسرز انٹرویو کے ذریعے کرتے ہیں، بالآخر منتخب امیدواروں کو میزبان ملک کا ویزہ حاصل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ سکالرز کی روانگی سے قبل ایچ ای سی ایک طرف کا کرایہ اور دو ماہ کا ایڈوانس وظیفہ امیدوار کو چیک کی صورت میں دیتا ہے جو سکالر کے اکائونٹ میں جمع ہوتا ہے۔ وظیفہ کی بقیہ رقم ایچ ای سی کے پارٹنر ادارے یا پاکستان ہائی کمیشن کے اکائونٹ میں جمع کی جاتی ہے جو کہ ہر ماہ ایچ ای سی اسکالر کے اکائونٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔ ایچ ای سی نے وژن 2025ء کی روشنی میں 2025ء تک جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کی تعدادتقریباًً چالیس ہزار تک لے کر جانی ہے تاکہ مستقبل کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :