فاٹامیںکمرشل بینکوں کی شاخیں کھولنے ،کاشتکاروںکو زرعی قرضے دینے کی منصوبہ بندی

پیر 7 اگست 2017 18:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء)گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے گورنرنے اس موقع پر کہاکہ فاٹامیں مزیدکمرشل بینکوں کی شاخیں کھولنے اور کاشتکاروںکو زرعی قرضے دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان برانچوں میں اسلامی بینکنگ کی سہولت بھی میسرہوں گی۔ گورنرنے اس موقع پر سٹیٹ بینک کے گورنرکے خواہش کا خیرمقدم کیا اور اس ضمن میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔